کراچی کابینک عید کی تعطیلات میں لٹنےسے بچ گیا

Aug 25, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Bank-Robbery-KHI-BRK-25-08.mp4"][/video]

کراچي کے علاقے زمزمہ نجي بينک ميں گارڈ کي مدد سے نقب زني کي کوشش ناکام ہوگئی۔ ملزمان نے الارم بند کرنے کي کوشش کي تاہم پوليس کو خبر ہوگئي۔ بينک کا گارڈ شادي خان گرفتار کرلیاگیاہے۔ واقعے کي سي سي ٹي وي فوٹيج سماء نے حاصل کرلي۔

زمزمہ پر واقع نجي بينک ميں اناڑي نقب زنوں کو واردات مہنگی پڑگئی۔فوٹيج ميں ديکھا جاسکتا ہے کہ گارڈ نے اپنے دو ساتھيوں کو بينک ميں داخل کروايا۔ ملزمان نے پہلے الارم کے تار کاٹ کر اسے ناکارہ بنانے کي کوشش کي۔اس دوران ملزمان دو گھنٹے تک بينک ميں ہي موجود رہے تاہم پوشيدہ الارم بجنے سے پوليس چوکني ہوگئي اورملزمان خالي ہاتھ فرار ہوئے۔

پوليس نے فوٹيج کي مدد سے بينک کے گارڈ شادي خان کو گرفتار کرليا۔ فرار ہونے والے ملزمان کے چہرے بھي فوٹيج ميں واضح ديکھے جاسکتے ہيں۔

نقب زنوں نے لاکرز لوٹنے کي ناکام واردات عيد کي چھٹيوں ميں کرنے کی کوشش کی۔

karachi dacoity

Tabool ads will show in this div