ٹیکنالوجی

جدید تیکنیک سے عمارت کی اوپری منزل پربھی باغ لگانا ممکن

اسلام آباد میں ایسا باغیچہ بھی ہے جو زمین سے سینکڑوں فٹ اُوپر بھی اپنی بہار دکھا رہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے بالکل سامنے سینکڑوں فٹ بلندی پر کنکریٹ کی عمارت اور اس پر لہلہاتا سرسبز و شاداب باغ  وفاقی دارالحکومت کا واحد روف ٹاپ گارڈن ہے۔

اس تیکنیک کے تحت عمارت کی چھت پر سب سے نیچے پائپ ڈالے گئے، اس میں کٹس لگائے گئے، پھر اوپر جالی ڈالی گئی اور دوبارہ اوپر مٹی کی تہہ بچھائی گئی ہے۔

زمین سے دور ان باغات کی نگہداشت بھی بالکل عام طریقے سے ہوتی ہے اور پرندے یہاں بھی اسی طرح چہچہاتے ہیں ۔ اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ طریقہ جگہ اورسبزے کی کمی کا ٹوان ون حل ہے۔ ترقی یافتہ ممالک تو اس ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں البتہ پاکستان میں ابھی اس سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا جاسکاہے۔

سینکڑوں فٹ کی بلندی پر موجود یہ گارڈنز جہاں دیکھنے والوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک دیتے ہیں وہی یہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے وقت کی ایک اہم ضرورت بھی ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div