سوات، وزیراعلیٰ کے شہر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنا

سوات ميں بجلی کی طويل لوڈ شيڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ وزيراعلیٰ خيبرپختونخوا کے آبائی شہر مٹہ ميں عوام نے دھرنا دے کرمینگورہ اور کالام شاہراہ کو ٹريفک کيلئے بند کردیا۔

  سوات سے سماء ٹی وی کے نمائندہ شہاب الدین کے مطابق سوات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے مٹہ بازار میں دھرنا دے کر کالام منگورہ شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ سڑک بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کا تعلق بھی مٹہ سے ہے اور انہوں نے عید اسی علاقے میں گزاری۔

load shedding

MATTA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div