عمران خان کی بلامشروط حمایت کی ہے،امید ہے مایوس نہیں کریں گے، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

Aug 25, 2018

ڈیرہ بگٹی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا  کہ نواب اکبر بگٹی سے لے کر آج تک پارٹی کے کسی عہدیدار سے لے کر ایک کارکن پر بھی کم از کم کرپشن کا الزام نہیں لگا اور یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پارٹی نے بلامشروط عمران خان کے وژن کو دیکھ کر ان کی حمایت کی ہے اور امید یہی ہے کہ خان صاحب ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام کو بھی مایوس نہیں کرینگے۔

 

نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ان کے عوام نے بدعنوانی کرپشن اقربا پروری اور میرٹ کی پامالی سے تنگ آکر انہیں اور ان کے بھائی نوابزادہ گہرام خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہم انشااللہ اپنے ووٹر کو کبھی مایوس نہیں کرینگے،ڈیرہ بگٹی سمیت اپنے پورے حلقے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا ایماندارانہ کردار ادا کرینگے،جمہوری وطن پارٹی کامنشور صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ان کی فلاح وبہبود ہے۔

 

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ راجن پور ٹو کوئٹہ روڈ براستہ ڈیرہ بگٹی اور لہڑی ان کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ اس شاہراہ سے نہ صرف بلوچستان بذریعہ روڈ قومی دھارے میں شامل ہوگا بلکہ دیگر شاہراہوں کے نسبتا" کم فاصلہ ہونے کے باعث ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی۔

PTI

IMRAN KHAN

Nawab Akbar Bugti

JWP

Dera Bughti

Tabool ads will show in this div