پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام نے ساتھی کیساتھ تھائی لینڈ ڈبلز ایونٹ جیت لیا

اسٹاف رپورٹ
بنکاک : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام نے آسٹرین ساتھی اولیور ماراک کے ساتھ تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔

دارالحکومت بنکاک میں کھیلے گئے میچ میں عام توقعات کے برعکس مقابلہ کافی سنسنی خیز اور دلچسپ رہا جس کے دونوں سیٹس میں فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔پہلے سیٹ میں مد مقابل جرمن جوڑی مائیکل کوہل مین اور الیگزینڈر واسکے  نے اپنے سے کافی تجربہ کار کھلاڑیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورٹائی بریکرپرسات چہ سے پہلے سیٹ کا اختتام ہوا۔

دوسرے سیٹ میں بھی زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں سات چہ سے کامیابی نے اعصام اور ماراک کو جوڑی کی حیثیت سے انکا پہلا ٹائٹل دلوادیا۔ مقابلہ ایک گھنٹے اورچھپن منٹ جاری رہا۔ سماء / ایجنسیز

نے

ramadan

لیا

war

Tabool ads will show in this div