آئی ٹی کی وزارت نے سرکاری اجلاس میں لنچ، ڈنر پر پابندی لگا دی

Aug 24, 2018
تبدیلی ایکسپریس کفایت شعاری کے ٹریک پر رواں دواں ہے۔ وزارت آئی ٹی نے سرکاری اجلاسوں کے بعد لنچ، ڈنر اور ہائی ٹی پر مکمل پابندی لگادی۔ سماء کے نمائندے کے مطابق، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے لنچ، ڈنر اور ہائی ٹی پر پابندی لگادی ہے۔ سرکاری اجلاس میں صرف چائے اور گرین ٹی پیش کی جائے گی۔ وزارت آئی ٹی نے ماتحت محکموں کو اس حوالے سے خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق، میٹنگز میں منرل واٹر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div