انجیو پلاسٹی ہوگئی، کیپٹن صفدر، حنیف عباسی کو اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

Aug 24, 2018
اڈیالہ جیل کے دو بڑے قیدیوں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور حنیف عباسی کی کامیاب ہارٹ سرجری ہوگئی ۔ اسٹنٹس ڈال دیئے گئے۔ ڈاکٹروں نے دونوں کو نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واپس جیل بھیجنے کا فیصلہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور حنیف عباسی انجیو پلاسٹی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہوئی۔ دونوں لیگی رہنماؤں کے دل کی شریانوں میں بلاکیج تھی۔ کامیاب آپریشن کے ذریعے اسٹنٹس ڈال دیئے گئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، اُنہیں دو سے تین دن تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا جائے گا جس کے بعد حالت دیکھ کر ہی دوبارہ جیل منتقلی کا فیصلہ ہوگا۔ حنیف عباسی ایفیڈرین کیس جبکہ کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائے قید بھگت رہے ہیں۔ حنیف عباسی کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ اُنہیں مریض سے نہیں ملنے دیا جا رہا۔

CAPTAIN SAFDAR

Tabool ads will show in this div