کراچی: فائرنگ کے واقعات، 2 بھائیوں سمیت 3 قتل، آپریشن میں 125 ملزمان پکڑنے کا دعویٰ

اسٹاف رپورٹ


 کراچی : کراچی میں دہشت گردی کا سلسلہ رک نہ سکا، آج بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد قتل کردیئے گئے، قائد آباد  سے کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار کرلئے گئے جبکہ پوليس اور رينجرز نے 122 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


تابڑ توڑ ٹارگٹڈ آپریشنز جاری اور ڈبل سواری پر پابندی ہے لیکن شہر قائد میں قاتل پھر بھی بے لگام ہیں، قصبہ کالونی میں دکان پر بیٹھے 2 بھائی دندناتے قاتلوں کا نشانہ بن گئے، ریاض اور ابراہیم نے دکان کا شٹر اٹھایا ہی تھا کہ قاتلوں نے آکر گولیاں برسادیں، پولیس اس دوہرے قتل کو ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔


بھینس کالونی میں بھی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس سے لوڈر جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔


مجرموں کو روکنے کیلئے قانون کے رکھوالے بھی پورا زور لگارہے ہیں، تازہ کارروائی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب منشیات فروش گروہ سے رینجرز کا ٹاکرا ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ترجمان رينجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ قائد آباد ميں ٹارگيٹٰڈ آپريشن ميں کالعدم تنظيم کے 3 دہشت گرد پکڑ لئے گئے ہیں، ملزما ن کے قبضے سے آٹو میٹک رائفل سمیت دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔


پولیس بھی جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں سرگرم رہی، قائد آباد میں 4 اور اجمیر نگری میں 2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا، ویسٹ زون پولیس نے 29 اور ایسٹ زون پولیس نے 93 ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ سماء

میں

کے

کا

burger

شوبز

ملزمان

سمیت

فائرنگ

jirga

squads

Tabool ads will show in this div