خضدار: اجتماعی قبر سے مزید 11 لاشیں برآمد، تعداد 16 ہوگئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


خضدار : خضدار کے علاقے توتک مژی میں اجتماعی قبر سے مزید 11 لاشیں ملی ہیں، 3 روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 16 ہوگئی۔


خضدار کے علاقے میں اجتماعی قبر سے گزشتہ دنوں 5 لاشیں ملیں جبکہ آج مزید 11 لاشیں نکال لی گئیں، ملنے والی لاشوں کی تعداد 16 ہوگئی، مگر مرنے والے کون تھے اور انہیں کس نے مارا، یہ سوال اب بھی ایک معمہ ہے۔


خضدار کے علاقے توتک مژی میں کھدائی کے بعد برآمد ہونے والی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، 2 روز پہلے اس علاقے  میں اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا تھا۔


ذرائع کے مطابق چرواہے کی اطلاع پر اس علاقے میں کھدائی شروع ہوئی تو ایک کے بعد ایک گڑے مردے ملتے چلے گئے، گڑھے سے بوریوں میں بند انسانی اعضاء کے ٹکڑے بھی ملے تھے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ شناخت ممکن نہیں، 2 روز پہلے ملنے والی 5 لاشوں کو پولیس لائنز قبرستان میں دفن کردیا گیا تھا۔ سماء

سے

ساؤتھ ایشیاء

kosovo

nasa

لاشیں

خضدار

Tabool ads will show in this div