قربانی کی کھالوں کے لیے رینجرز کی ہدایات

قربانی کی کھالوں کے حوالے سے رینجرز کی طرف سے کراچی شہر میں کھالوں سے متعلق بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ قربانی کی کھالیں کس کو دیں اورکہاں جمع کروائیں، اس حوالے سے کراچی میں رینجرز کے 35 ونگ نے شہریوں کو ہوشیار کردیا۔ سماء کے مطابق، رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری کھال دینے سے پہلے اسکے صحیح استعمال کا اطمینان بھی کرلیں۔ کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع اور چھیننے کے معاملے پر رینجرز کے بینرز پر درج ہے کہ عسکری جماعتوں کو کھالیں دینا دہشتگردی کو فروٖغ دینے کے مترادف ہے۔ رینجرز حکام نے شہریوں کو کہا ہے کہ جبراً کھالوں کے تقاضے پر فوری قانون نافذ کرنے والوں کو اطلاع دیں۔ رواں ہفتے کے آغاز میں حکومت سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیکفیشن کے مطابق، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر دفعہ 144عائد کردی گئی ہے۔ سیاسی ومذہبی جماعتوں اور فلاحی اداروں کو کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرسےاجازت لینا ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے تحت کوئی بھی سیاسی ومذہبی جماعت بڑی عید پر کھالیں جمع کرنے کے لیے بغیر اجازت کیمپ بھی نہیں لگا سکے گی۔

EID UL AZHA

hides

MAWESHI MANDI

Rangers banner

Tabool ads will show in this div