ملتان: چور خواتین کا گروہ پکڑا گیا

ملتان میں گھنٹہ گھر کے قریب خواتین چور کا گروہ پکڑا گیا۔ خواتین بھیک مانگنے کے بہانے گھر میں داخل ہوئیں تو سامان کی تلاشی لیتے ہوئے گھر والوں نے پکڑلیا۔ عید سے پہلے ملتان میں وارداتیں بڑھ گئیں۔ گھنٹہ گھر کے قریب واردات کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بھیک ماننگنے کے بہانے سے تین خواتین گھر میں داخل ہوئیں۔ اور سامان کی تلاشی لیتے اہل خانہ نے چورنیوں کوپکڑ لیا۔ اے ایس آئی تنویر کے مطابق، ایک چورنی نے بھاگنے کی کوشش بھی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اہل علاقہ کے مطابق، چند روز میں کئی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ خواتین کے تین رکنی گروہ کو حراست میں لے کر پولیس نے تھانے منتقل کردیا ۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div