اوول تاریخی گراؤنڈ،انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ہوگا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اوول: بھارت اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں آج مدمقابل ہوں گی۔ میچ  پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔
 
کائونٹی کے تاریخی گرائونڈ اوول پرکھیلے جانے والے میچ کے لئے دونوں ٹیموں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ نیٹ سیشن پر مشتمل پریکٹس میں حصہ لیا۔
پریکٹس کے بعد بھارتی کپتان دھونی نے کہا کہ انکی ٹیم سیریز میں واپسی کے لئے فتح گر کارکردگی کے لئے بے چین ہے۔۔دھونی نے مزید کہا کہ زخمی ہونے کے بعد کئی اسٹارپرفارمرز کی وطن واپسی سے ٹیم کومبینیشن متاثر ضرور ہوا ہے لیکن اس کو شکست کے لئے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

دستیاب کھلاڑیوں سے ہی نتائج دینے کی بھرپور کوشش کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ انکے نوجوان کھلاڑی اپنے تجربہ کار مدمقابل کو سیریزآسانی سے اپنے نام نہیں کرنے دینگے۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے قائد الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کسی غیر ضروری اعتماد کا شکار نہیں ہے اورآج کے میچ کی اہمیت کومدنظر رکھتے ہوئے عالمی چیمپئینز کے خلاف میدان میں اترینگے۔ سماء / ایجنسیز

اور

کے

آج

joe root

Tabool ads will show in this div