پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

بیجینگ: چین میں جاری پہلے ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا  کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔
ارڈوس میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ پہلے ہاف تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں سخت مقابلہ  ہوا۔ پاکستان نے مزید دو گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے شفقت رسول، محمد عرفان اور وقاص شریف نے گول کیے۔
پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ جمعہ کو ہوگا۔ ایجنسیز

کو

نے

دی

Cup

Tabool ads will show in this div