یو ایس اوپن ٹینس کا بارش سے متاثرہ کواٹر فائنل آج ہوگا


اسٹاف رپورٹ
نیویارک: نیویارک میں جاری یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور روہن بھوپنا کا بارش سے متاثرہ کوارٹرفائنل آج مکمل ہوگا۔



ٹورنامنٹ کےڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور روہن بھوپنا کا مقابلہ برطانیہ کے کولن فلیمنگ اور رؤس سے کل جاری تھا کہ تیسرے سیٹ میں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ۔



پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتنے کےبعد پاک بھارت جوڑی کو دوسرے سیٹ میں چھ دو سے شکست دی۔



تیسرے سیٹ میں اعصام اور بھوپنا کو چھ پانچ سے برتری حاصل ہے۔ کامیابی کی صورت میں دونوں کھلاڑی آج سیمی فائنل میں پولش جوڑی کے مدمقابل ہوں گے ۔ سماء / ایجنسیز

کا

سے

ایس

بارش

آج

successor

Tabool ads will show in this div