بجلی کی قیمت62پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکافیصلہ اگلےہفتے متوقع

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی ایک ماہ کیلئے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی در خواست کردی۔ فیصلہ 29 اگست کو ہو گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں 13 ارب 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر 73 ارب روپے لاگت آئی۔
بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.60 روپے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے جولائی میں 4.98 روپے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ 29 اگست کو کرے گا۔