راولپنڈی میں حنیف عباسی کی اینجیوپلاسٹی کردی گئی

Angioplasty of Hanif Abbassi
Aug 21, 2018

مسلم ليگ ن کے دورہنما اڈيالہ جيل سے اسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں۔ حنيف عباسي اور کيپٹن صفدرکو طبيعت بگڑنے پرآرآئي سي پہنچاديا گيا۔ حنيف عباسي کي آج انجيوگرافي کردی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمر قید کے مجرم حنیف عباسی کودل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منقتل کردیاگيا۔ اسپتال ذرائع  کے مطابق حنیف عباسی کا امراض قلب اسپتال میں چیک اپ کیاگیا۔ آج ان کي انجيوگرافي کردی گئی۔ڈاکٹرزکےمطابق ان کی دوشریان بند تھیں،ایک 40 فیصد بلاک تھی۔ان کی اینجیوپلاسٹی کردی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کےمطابق حنیف عباسی کو کیتھ لیب سے وی آئی پی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔وارڈ سب جیل قرار دے کر جیل عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرزکےمطابقحنیف عباسی کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

ان کے علاوہ کیپٹن صفدرکو بھي دل کے عارضہ کي وجہ سے جيل سے آرآئی سی منتقل کردیاگيا ہے ۔ کیپٹن صفدر کو گزشتہ رات معدے کےساتھ دل کی تکلیف ہوئی۔ آر آئی سی کے سی ای او اظہرکیانی، کیپٹن صفدرکا معائنہ کریں گے۔ کیپٹن (ر) صفدرکےمزیدعلاج یا آپریشن کافیصلہ آج کیاجائےگا۔

CAPTAIN SAFDAR

Hanif Abbassi

Tabool ads will show in this div