افغان طالبان نے جنگ بندی کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

Aug 21, 2018

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے 150 کے قریب افراد کو اغواء کرنے کا دعوی سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر رہے ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق افغان سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، ہماری جنگ بندی سے امریکی فورسز کو افغانستان میں قیام بڑھانے کا موقع مل جائےگا۔

 

دوسری جانب افغان حکومت نے مفاہمت اور امن کا راستہ اپناتے ہوئے 3 ماہ کیلئے طالبان سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کے باوجود افغان طالبان نے شمالی افغانستان میں تین بسوں میں موجود 150 کے قریب افراد کو اغواء کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم افغان فورسز کا پیچھا کر رہے تھے، بسوں میں موجود عام شہریوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ افغان حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین ماہ کی مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جب کہ طالبان ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جنگ بندی کا حتمی اعلان سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ کریں گے۔

ASHRAF GHANI

AFGHAN TALIBAN

Tabool ads will show in this div