دورہ زمبابوے میں بھی تنازعات قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

بلاوایو: دورہ زمبابوے پر بھی پاکستان کرکٹ ٹیم تنازعات سے پیچھا چھڑانے میں ناکام رہی۔ سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم سلیکشن پر کوچ اور کپتان کے اختلافات نے دیار غیر میں ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔

بلاوایو میں سیریز کا واحد ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل ٹیم سلیکشن کے معاملے پرکوچ وقار یونس اورکپتان مصباح الحق کے درمیان اختلافات اعزاز چیمہ کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے پیدا ہوئے۔

وقاریونس کا اصرار تھا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں ایک فاسٹ بولر شامل کیا جائے جبکہ کپتان مصباح اسکے متضاد موقف رکھتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک کو پلیئنگ الیون میں دیکھنا چاہتے تھے۔

آخر میں کپتان مصباح کو وقاریونس کی بات مانتے ہوئے بتیس سالہ اعزاز چیمہ کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا۔

کوچ وقار یونس کی من مانیوں کی وجہ سے دورہ ویسٹ انڈیز پر بھی اس وقت پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اورلیجنڈری فاسٹ بولر کے درمیان تلخیاں پیدا ہوگئی تھیں جس کے نتیجے میں بالآخر اسٹار آل راؤنڈر  کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ سماء

میں

کا

rape

glasses

Tabool ads will show in this div