بوہری برادری پاکستان بھر میں عید الاضحی منارہی ہے

                      [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Bohri-Eid-KHI-PKG-21-08-KAMI.mp4"][/video]

ملک بھر میں بوہری برادری اپنے روایتی اور مذہبی تعلیمات کی روشنی میں انتہائی جوش و خروش سے عید الا ضحی کی خوشیاں منا رہی ہے۔

بوہری برادری کے افراد نے کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں عید الاضحی کی نماز ادا کی اور جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

 

بوہری جماعت کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جب کہ پاکستان چوک، حیدری ، سٹی کورٹ اور دیگر جگہوں پر بھی نماز ادا کی گئی۔

بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے اجتماع میں شرکت کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان میں امن و امان اور ملک کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ بعد ازاں جانوروں کی قر بانی بھی کی گئی۔

EID UL AZHA

bohra

Tabool ads will show in this div