شہر اقتدار میں سجا فیشن میلہ

Aug 21, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Fashion-Show-Isb-2100-Pkg-20-08.mp4"][/video]

شہر اقتدار میں سجا فیشن میلہ ملبوسات کی نمائش کیلئے خواتین ماڈلز کے ساتھ مرد بھی ریمپ پر آگئے ۔

زمانہ بدلا، فیشن کے انداز بدلے اسلام آباد میں کڑیوں کے ساتھ منڈے بھی ریمپ پر آگئے ، لڑکیاں میکسیز اور غراروں میں شرارہ لگ رہی تھیں تو روایتی شیروانی کے ساتھ کلاہ سر پر سجائے لڑکوں نے بھی مردانہ وجاہت کی دھاک بٹھا دی۔

سفید ریمپ پر پریوں اور خوابوں کے شہزادوں کے جلوے اور نٹ کھٹ ادائیں قابل داد تھیں ، شرکاء نے مشرقی و مغربی امتزاج کے عروسی ملبوسات کے ساتھ پارٹی ڈریسز کو بھی خوب پسند کیا۔

شو میں مرد ماڈلز تو ایک سے بڑھ کر ایک تھے لیکن سب کا ماننا تھا کہ زمانہ کڑیوں کا ہے، دلکش مشرقی اور مغربی پہناووں میں ملبوس روپ نگرکی رانیوں نے اپنی اداؤں سے دیکھنے والوں کو دیوانہ بنا دیا۔

Dress collection

Tabool ads will show in this div