پیار کا اختتام، پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی نے عدالت میں والدین کو چن لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی پر والدین کی محبت غالب آگئی، جج نے فیصلے کا اختیار دیا تو لڑکی نے شوہر کو چھوڑ کر والدین کو چن لیا۔


لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی سے متعلق کیس اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا جب عدالتی حکم پر فریقین 2 گروپ بنا کر کھڑے ہوگئے، والدین کو منتظر پایا تو لڑکی نے شوہر کو ٹاٹا بائے بائے کہا اور اپنا رخ والدین کی جانب کرلیا۔


لڑکی کی دیکھا دیکھی، پولیس نے بھی آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں اور لڑکے کو خاندان سمیت عدالتی احاطے سے نکال باہر کیا۔


اغواء کیس سے بریت کا خواب لے کر نئی نویلی دلہن کوعدالت لانے والا  دولہا خالی ہاتھ گھر کو لوٹا۔ سماء

میں

کی

کا

کو

نے

لیا

guards

arctic

yemeni

obituary

Tabool ads will show in this div