پاکستان انڈر 23 فٹ بال ٹیم نے ایشین گیمز میں چوالیس سال بعد پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
پہلا گول چونویں منٹ میں محمد بلال جبکہ دوسرا اور فیصلہ کن گول پاکستانی ٹیم کے کپتان صدام حسین نے 72ویں منٹ میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے گیارہویں منٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنے ہی کھلاڑی کی غلطی کے باعث ایک گول کے خسارے میں چلی گئی۔ یہ خسارہ پہلے ہاف میں جاری رہا۔ دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوتے ہی پاکستان نے بھرپور انداز میں مخالف ٹیم پر حملوں کا آغاز کر دیا۔
محمد بلال نے گیند کو نیپالی ٹیم کے نیٹ کی راہ دکھاتے ہوئے سکور ایک ، ایک گول سے برابر کر دیا۔ گرین شرٹس نے اچھا کھیل جاری رکھا اور 72ویں منٹ میں ٹیم کے کپتان صدام حسین نے پنلٹی کک کے زریعے گول کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو برتری دلادی جو میچ ختم ہونے تک جاری رہی۔
نیپال کے خلاف جیت نے پاکستان کے ایشئین گیمز میں اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات کو روشن کر دیا ہے۔