پاکستان، زمبابوے کا پریکٹس میچ ہار جیت کے بغیر ختم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

بولاویو: پاکستان اور زمبابوے الیون کے درمیان  دو روزہ پریکٹس میچ  ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا۔

بولاویو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم دو سو بائیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

اظہر علی نے سڑسٹھ اور یونس خان نے اکہتر رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا۔

جواب میں دوسرے اور آخری دن کے اختتام پر زمبابوے الیون دو سو پچیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔ سماء/ ایجنسیز

کے

کا

fih

Tabool ads will show in this div