نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حلف اٹھالیا

Aug 20, 2018

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ان سے حلف لیا۔

پنجاب کے 20 ویں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حلیف جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے اتوار کو ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی عثمان بزدار 186 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو 159 ووٹ ملے۔

پی ٹی آئی کے عثمان بزدار کی کامیابی سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی 10 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔

PTI

PUNJAB

pervez ilahi

oath taking

acting governor

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div