نواز، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کہتے ہیں کہ مناسب حکم نامہ جاری کریں گے، لکھنا ہوگا کہ کس دستاویز کی بنیاد پر فیصلہ دیا جارہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ کیس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دائر سزا معطلی کی درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس اطہر من اللہ کہتے ہیں کہ ہم مناسب حکم نامہ جاری کریں گے، کوئی بھی فیصلہ لکھتے ہوئے ہمیں وجہ بھی بیان کرنا ہوگی، یہ بتانا ہوگا کہ کس دستاویز کی بنیاد پر فیصلہ لکھ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات میں سرمائے کی بیرون ملک منتقلی درست ثابت نہ کرسکنے پر عہدے سے ہٹاتے ہوئے سیاست کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے شریف خاندان کیخلاف نیب کو احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی تھی، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی، تینوں مجرمان اڈیالہ جیل میں اپنی سزا بھگت رہے ہیں۔

MARYAM NAWAZ

CAPTAIN SAFDAR

Panama

Tabool ads will show in this div