ریس میں غلط اسٹارٹ مہنگا پڑ گیا

اسٹاف رپورٹ
ڈیئگو: کبھی کبھی ایک معمولی سے غلطی کتنی نقصان دہ ہوجاتی ہے۔ اس کا اندازہ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو اس وقت ہوا ۔ جب غلط اسٹارٹ پر انہیں ریس کیلئے نا اہل قرار دے دیا گیا۔

جنوبی کوریا کے شہر ڈیئگو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جاری ہے۔ جہاں  کوریا کے عوام یوسین بولٹ کے دیوانے ہیں۔

سو میٹر ریس کے آغاز سے قبل ہی یوسین بولٹ فاؤل کرنے پر نااہل قرار دے دیئے گیے ۔ جس پر عوام کو مایوسی ہوئی ۔۔

فاؤل اور نااہل قرار دینے پر خود یوسین بھی حیران تھے، لیکن اب کیا ہوسکتا تھا۔ تاہم جمیکا کے عوام کے آنسو یوہن بلیک  نے ریس جیت کر پونچھ دیئے۔
چارسو میٹر کی ریس میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دونوں ٹانگوں سے معذور اوسکر پسٹوریئس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
جس کے بعد انہوں نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
 اوسکر  بلیڈ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ 10ہزار میٹر کا مقابلہ ایتھوپیا کے ابراہیم جیلان نے جیتا۔ سماء / ایجنسیز

میں

feared

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div