سائیکلنگ کا مشکل ترین مقابلہ آسٹریا نے اپنے نام کرلیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ویانا: یورپ کے بلند ترین پہاڑی سلسلے میں ورلڈ سائیکلنگ کا سب سے زیادہ مشکل مقابلہ آسٹریا کے سائیکلسٹ نے جیت لیا۔

ورلڈ سائیکلنگ ایونٹ کا سب سے دشوار گزار اور چیلجنگ ایونٹ آسٹریا کے اسٹیفن نے جیت لیا۔

تیس سال سے جاری اس ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ پروفیشنل سائیکلسٹ سمیت عام افراد اور عمررسیدہ شخص بھی شرکت کرتے ہیں۔

جو اپنے عزم و حوصلہ کے ساتھ ساتھ اسٹيمنا بھی آزماتے ہیں ۔ دو سواڑتیس کلومیٹرطویل ریس کے دوران آسٹریا کے چار بلند و بالا پہاڑی سلسلوں سے بھی گزرا جاتا ہے جس میں سترہ سو میٹر بلند ماؤنٹ ایلینا بھی شامل ہے۔

آسٹریا کے کھلاڑی نے  دشوار گزار راستہ سات گھنٹے چھ منٹ اور اکتیس سیکنڈ میں طے کرکے مقابلہ جیت لیا۔

بائیس سالہ سائیکلسٹ یہ ایونٹ جیتنے والے سب سے کم عمر سائیکلسٹ ہیں۔
ورلڈ سائیکلنگ مقابلوں میں بھی یہ ان کی پہلی کامیابی ہے۔ سماء / ایجنسیز

کا

نے

کرلیا

نام

praises

Tabool ads will show in this div