وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات خود برداشت کرتا تھا، نوازشریف

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں خود برداشت کرتا تھا۔

احتساب عدالت کے باہر صحافيوں سے غير رسمي گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات وہ خود برداشت کرتے تھے اور خرچے سے متعلق چيکس بھي موجود ہيں۔

عید الاضحی جيل سے باہر گزارنے کے سوال پر نواز شريف نے بے ساختہ کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔

ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو سخت سيکيورٹي ميں آج احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے سماعت کی جس میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل ایک ساتھ چلانے کا فیصلہ دیا۔

NAB court

flagship reference

Al Azizia

Tabool ads will show in this div