بیس رکنی نئی وفاقی کابينہ نے حلف اٹھا لیا

وزیراعظم عمران خان کی بیس رکنی نئی وفاقی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، 15 وزراء کے ساتھ 5 مشیر بھی نئی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

نئی وفاقی کابینہ کےلئے تقریب حلف برداری صبح 10 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے وزراء سے حلف لیا۔

 پرویز خٹک نے وزارت دفاع، اسد عمر نے وزارت خزانہ، شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ، شیریں مزاری نے وزارت انسانی حقوق، غلام سرورخان نے وزارت پٹرولیم، فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات و نشریات، شفقت محمود نے وزارت تعلیم، عامر کیانی نے وزارت قومی صحت اور نور الحق قادری نے وزارت مذہبی امور کا حلف لیا۔

اتحادی جماعتوں کے 6 وزراء نے بھی حلف اٹھایا۔ شیخ رشید نے وزارت ریلوے، خالد مقبول صدیقی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ نسیم نے وزارت قانون و انصاف، فہمیدہ مرزا نے وزارت بین الصوبائی رابطے، طارق بشیر چیمہ نے وزارت سیفران اور زبیدہ جلال نے وزارت دفاعی پیداوار کا حلف لیا۔

کابینہ میں شامل 5 مشیران میں بابر اعوان نے وزارت پارلیمانی امور، ملک امین اسلم نے وزارت ماحولیاتی تبدیلی، ڈاکٹر عشرت حسین نے وزارت ادارہ جاتی اصلاحات، عبد الرزاق داؤد نے وزارت صنعت و تجارت جبکہ محمد شہزاد ارباب نے وزارت اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔

PTI

IMRAN KHAN

oath ceremony

Fedral cabinet

Tabool ads will show in this div