وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Aug 19, 2018

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سے حلف لیا۔

جام کمال بلوچستان کے 17 ویں وزیراعلیٰ ہیں،ان سے قبل جام کمال کے والد جام یو سف اور دادا جام غلام  بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

عام انتخابات 25 جولائی 2018ء جام کمال کی پارٹی نے صوبے میں سب سے زیادی 15 نشستیں حاصل کی جس کے بعد انھوں نے بلوچستان کی دیگر 6 جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر کے کل ہی وزارت اعلیٰ کا انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں انھیں 59 میں سے 39 جب کہ ان کے مد مقابل ایم ایم اے کت یونس عزیز زہری کو 20 ووٹ ملے تھے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے حلف کےموقع پرنگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ دین مری سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اہم شخصیات موجود تھیں۔

cm balochistan

governor balochistan

Oath Taking Ceremoney

CM Jam kamal

Tabool ads will show in this div