کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں زمبابوے کے دورے پر روانہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
لاھور: پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں زمبابوے کے دورے پر روانہ ہوگئی۔ کوچ وقاریونس کہتے ہیں ہوم گراؤنڈ کے سبب زمبابوے کی ٹیم آسان حریف ثابت نہیں ہوگی۔
پاکستان کی ٹیم دورہ زمبابوے پرایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئینٹی میچز کھیلے گی۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ٹیم کوچ وقار یونس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ہرسیریزمیں مکمل کمیٹمینٹ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ مستعفی ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی تعلق نہیں جبکہ انہوں نے بورڈ کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف اپنی کارکردگی کے ذریعے زمبابوے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اسے زیر کرنا کسی طور آسان نہیں اس صورت حال میں امید ہے کہ گرین شرٹس زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے مدمقابل کا سامنا کرینگے۔ سماء 

میں

کی

کے

پر

Sohail Khan

دورے

season

glasses

Tabool ads will show in this div