فرنٹیئر کور کا چمن میں آپریشن، 3 ملزمان گرفتار، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد

اسٹاف رپورٹ


چمن : فرنٹیئر کور بلوچستان نے  چمن میں سرچ آپریشن  کے دوران  3 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔


ایف سی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، کامیاب کارروائی کے دوران  3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان  سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔


ذرائع کے مطابق ملزمان سے برآمد شدہ سامان میں 15 کلو بارود، ایک کلو بال بیرنگ، لیپ ٹاپ، دستاویزات، نقشے، تیار شدہ آئی ای ڈی، موبائل سیٹ، افغان فوج کی 4 وردیاں اور گولیاں بھی شامل ہیں۔


ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان مذکورہ اسلحہ اور دھماکا خیز مواد ہمسایہ ملک سے لائے تھے جو بلوچستان کے سرحدی علاقوں اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے، تاہم ایف سی کی بروقت کارروائی نے دہشگردوں کے عزائم کو ناکام بنادیا۔ سماء

اور

میں

خیز

کا

India vs Pakistan

برآمد

ملزمان

movie review

اسلام آباد

fires

helmand

silent

Tabool ads will show in this div