سندھ کابینہ کے نو منتخب وزراء نے حلف اٹھالیا

سندھ حکومت کے نو منتخب وزراء نے حلف اٹھالیا۔ سندھ حکومت میں آٹھ وزراء اور دو مشیر شامل کیے گئے ہیں۔

قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج نے وزرا سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

نئی سندھ کابینہ میں شبیر بجارانی، ہری رام کشوری، اسماعیل راہو، عذرا پیچوہو، مخدوم محبوب، شہلارضا، سردار شاہ اور سعید غنی نے  حلف اٹھا لیا ہے۔

جبکہ سندھ کابینہ میں سردار محمد بخش مہر جو کہ سابقہ حکومت میں وزیر کھیل تھے اورمرتضی وہاب نے مشیر کا حلف اٹھایا ہے۔

MURAD ALI SHAH

sindh cabinet

Tabool ads will show in this div