بہت بڑی تبدیلی آنےوالی ہے،نامزدصدرپاکستان عارف علوی کادعویٰ

Aug 19, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Arif-Alvi-Talk-New-Khi-19-08.mp4"][/video]

پی ٹی آئی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی نے وعدہ کیاہےکہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کاسفرشروع ہوگیا،پاکستان کےعوام نےتبدیلی کیلئےووٹ دیاتھا، پارٹی کی حمایت پرتمام سیاسی جماعتوں کامشکورہوں۔

کراچی میں میڈیاسے بات کرتےہوئے نامزد صدرپاکستان عارف علوی نے ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی بطورصدر پاکستان امیدوار بننے کی حمایت کی ۔ انھوں نے کہاکہ بہت بڑی تبدیلی آنےوالی ہے، عمران خان آج روڈ میپ کااعلان کریں گے۔ عارف علوی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کےلیےدعاگو ہوں۔ بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے حالات بہتر کریں گے۔ایسی تبدیلیاں آئیں گی جس میں غریب کی فکر ہوگی۔ لوگوں کی نوکریاں ملیں گی جس کا عمران خان نے وعدہ کیاہے۔

عارف علوی کاکہناتھاکہ کراچی والوں کامشکورہوں جنھوں نے ایسا وزیراعظم منتخب کیا۔ کراچی میں اورسندھ میں بہتری آئے گی اوراس کو آباد کریں گے۔نامزد صدر مملکت نے کہاکہ عوام کےساتھ تعلق کم نہیں ہوسکتا۔ کوششوں کروں گاکہ کچھ دن اپنا کلینک چلاسکوں۔

PTI

ARIF ALVI

Tabool ads will show in this div