سنسناٹی اوپن ٹینس ٹارنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری

Nov 30, -0001

ورلڈ نمبر 2اسپین کے رافائل نڈال سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہم وطن فرنینڈو ورڈسکو کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں۔


 


سربیا کے نوواک جکووچ سوئیٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر، برطانیہ کے اینڈی مرے  اور جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیج بھی فائنل ایٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔


 


 


سنسناٹی اوہائیو میں جاری سنسناٹی اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبرٹواسپین کے رافائل نڈال اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنےہم وطن فرنینڈو ورڈسکو کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔


 


تین گھنٹے بیس منٹ کے مقابلے کے بعد نڈال نے سات چھ، چھ سات اور سات چھ سےفتح حاصل کی۔


 


کوارٹر فائنل میں نڈال امریکا کےمارڈی فش کا مقابلہ کریں گے۔ جنہوں نے فرانس کے رچرڈ گائیسکے کو اسٹریٹ سیٹ میں سات پانچ اور سات پانچ سےفتح حاصل کی۔ سربیا کے نوواک جکووچ بھی جہوریہ چیک کے راڈیک کو زیر کرنےمیں کامیاب رہے۔


 


انہوں نےچھ تین اور چھ تین سے فتح اپنے نام کی۔ سوئیٹزرلینڈ کے  راجر فیڈرربھی امریکا کے جیمز بلیک کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔


 


برطانیہ کے اینڈی مرے بھی امریکا کے ایلیکس بووگومو کوشکست دے کرفائنل ایٹ میں  پہنچ گئے۔


 


انہوں نے ایک گھنٹے اکتالیس منٹ کے مقابلے کے بعد چھ دو اور سات پانچ سے فتح اپنے نام کی۔ جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیج  بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے اسپین کے نکولس المیگرو کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ دو، اور چھ دو سے ہرایا۔ سماء

خیز

کے

جاری

سنسنی

chemical attack

Tabool ads will show in this div