میر واعظ عمر فاروق کی عمران خان کو مبارک باد
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کیلئے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے عمران خان مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پاکستانی کوششیں جاری رکھیں گے۔
Best wishes to @ImranKhanPTI on assuming the office of PM Pakistan.Hope & pray he is able to fulfil Jinnah Sahibs vision and his dream of Naya Pakistan.People of Kashmir also hope that Mr Khan is instrumental in the resolution of our long standing dispute &peace in subcontinent.
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) 18 August 2018
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق سمیت کشمیری حریت رہنماؤں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو عالم اسلام کا ترجمان بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ عمران خان پاکستان کو سیاسی و معاشی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے۔