ٹوائس اوور نے پھر میدان مار لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
لندن: جوکی ہینری سیسل کے تربیت یافتہ گھوڑے ٹوائس اوور نے برطانیہ میں  ہونے والی گھڑ دوڑ جیت  لی ہے۔ سیزن میں فاتح گھوڑے کی یہ چوتھی مسلسل کامیابی ہے۔

چار روزہ فیسٹول کےپہلے دن یارک ریس کورس یارک انگلینڈ میں ہوئی۔ ریس مقابلے میں پانچ گھوڑے شریک ہوئے۔ مقابلے میں کامیابی کیلئے جوکی، ایڈن اوبرائن کا تربیت یافتہ اؤیٹ دی ڈان فیورٹ تھا۔ مگر ٹوائس اوور نے شاندار کارکردگی پیش کی اور اپنی اسپیڈ سے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے میدان مار لیا۔

ٹوائس اوور کی رواں سیزن میں یہ چوتھی کامیابی ہے۔ مقابلے میں مڈ ووے نے دوسری اور اؤیٹ دی ڈان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سماء

نے

لیا

universities

Tabool ads will show in this div