عمران شاہ کا شہری پر تشدد، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

معافی اور صلح سب بے کار پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی مشکلات ميں اضافہ ہوگیا، چیف جسٹس نے شہری داؤد چوہان پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

تحريک انصاف کے نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کو شہری کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑگيا، صلح صفائی کے باوجود پہلے پارٹی نے رکنيت معطل کی اب قانون کا شکنجہ تيار ہوگيا۔

چيف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کراچی کے شہری داؤد چوہان پر تشدد کا نوٹس ليتے ہوئے عمران علی شاہ اور داؤد چوہان سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

عمران شاہ نے چند روز  پہلے کراچی میں سڑک پر شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر انہیں سوشل میڈیا کی کڑی تنقید کا سامنا تھا، سماء نے معاملہ اٹھایا تو پی ٹی آئی نے اپنے ایم پی اے کو معطل کردیا تھا۔

 

CJP

MPA

Saqib Nisar

Citizen Tortured

Imran ali shah

Tabool ads will show in this div