ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، پاکستانی شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر شرانگیزی، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر دانہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلا اشتعال فائرنگ سے 65 سالہ شہری ذوالفقار شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں، پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا، واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے دہلی سرکار کیلئے شکایتی مراسلہ بھی دیا گیا۔

FO

Indian Deputy High Commissioner

Tabool ads will show in this div