پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن : تین سالہ تعطل کے بعد واشنگٹن میں پاک امریکا مذاکرات کا آغاز ہوگیا، امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی شراکت داری کے ذریعے بہترین تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، سرتاج عزیز نے تعلقات میں استحکام کیلئے جان کیری کی کوششوں کو سراہا۔


واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے السلام علیکم کہا، خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ سچی دوستی کا خواہاں ہے، پاکستان کے ساتھ توانائی، تعلیم اور معیشت کے شعبوں میں بھرپور تعاون کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو اکیسویں صدی کا معاشی ٹائیگر دیکھنا چاہتے ہیں۔


میڈیا سے خطاب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے جان کیری نے اہم کردار ادا کیا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی تبدیلی سے نئے پاک امریکا تعلقات کا آغاز ہوا، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کررہا ہے۔


پاک امریکا مذاکرات میں دفاع، توانائی، معیشت، سکیورٹی اداروں، اور انسداد دہشت گردی سمیت دوطرفہ تعاون کے کئی شعبوں پرتبادلہ خیال ہوگا، 2010ء  میں پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات کا آغاز ہوا تھا مگر چند ناخوشگوار واقعات کے سبب مذاکرات میں تعطل آگیا تھا۔ سماء

کے

وزیر

internet

امریکی

Bhutto

woes

خارجہ

democrats

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div