پاکستان کسی طورپرغزنی حملےمیں ملوث نہیں،ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے تردید کی ہےکہ غزنی حملے میں زخمی ہونےوالے طالبان کاپاکستانی اسپتال میں علاج کیاگیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ غزنی حملے میں ملوث طالبان کا پاکستانی اسپتال میں طبی امداد کا الزام غلط ہے۔ دفترخارجہ نے ان الزامات کی  سختی سےتردید کی ہے۔

ترجمان کاکہناتھاکہ افغان حکومت نے اس حوالے سے پاکستان کوکوئی ثبوت نہیں دیئے۔ باقاعدہ باہمی مواصلات کی عدم موجودگی میں ایسی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ ترجمان نےواضح کیاکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

اس سے قبل دفترخارجہ ترجمان نے کہاتھاکہ  پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے،افغان مسئلے کے حل کیلئے تمام تر اقدامات کریں گے۔

Tabool ads will show in this div