پی ٹی آئی رہنماعمران شاہ کا شہری پرتشدد،چیف جسٹَس نےنوٹس لےلیا

Aug 18, 2018

چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں پی ٹی آئی رہنما عمران شاہ کے ہاتھوں شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کے ہاتھوں شہری پر تشدد کا از خود نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر واقعے کا نوٹس لیا۔

چیف جسٹس نے کراچی سے حکمران جماعت کے نو منتخب ایم پی اے عمران علی شاہ اور متاثرہ شخص داؤد چوہان سےمتعلق 3 دن میں رپورٹ طلب کی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عمران شاہ کے شہری پرتشدد کے بعد ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے معاملہ حل ہونے تک ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ عمران شاہ کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پروضاحت بھی طلب کرلی گئی تھی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ 14 اگست کو پی ایس 129 سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

PTI

IMRAN KHAN

CJP

Torture Case

Suo Motu

Imran Shah

Tabool ads will show in this div