کراچی میں بجلی کابریک ڈاؤن،کےالیکٹرک نےمعافی مانگ لی

کراچی سمیت سندھ میں گذشتہ شب بجلی کےبریک ڈاؤن پرکےالیکٹرک نے معافی مانگ لی ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک نےبتایاکہ کراچی کےتمام متاثرہ گرڈزکوبحال کیاجاچکاہے۔ شہربھرکےفیڈرزسےبجلی کی فراہمی کویقینی بنانےکےلیےعملہ متحرک ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کاکہناتھاکہ چند گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال معمول پرآجائےگی۔ ترجمان کےالیکٹرک نےمزید کہاکہ غیرمتوقع صورتحال سےصارفین کوپہنچے والی پریشانی پرمعذرت خواہ ہیں۔
ترجمان کےالیکٹرک نےبتایاکہ ای ایچ ٹی ٹرپنگ کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی کا تعطل آیاتھا۔ نیشنل گرڈ کی500 کے وی لائن میں خرابی کے باعث سپلائی متاثر ہوئی۔بحالی کے عمل میں 4 سے 5 گھنٹے لگ گئے۔
بجلی کے بریک ڈاؤن کے دوران شہرکے حساس ترین علاقے بھی بجلی سے محروم رہے۔ایئرپورٹ پر بجلی غائب ہونے سے سیکیورٹی بڑھادی گئی اورایئرپورٹ کے ملحقہ علاقوں میں گشت کاعمل شروع کردیاگیا۔ریڈزون گورنر،وزیراعلیٰ ہاؤس کے اطراف بھی تاریکی کاراج رہا۔