پاکستان میں ہر کوئی کیکی چیلنج پسند نہیں کرتا

انٹرنیٹ ایک ڈراؤنی جگہ ثابت ہوسکتی ہے۔ٹوئٹرپر لوگ ایک دوسرے کوتنقید کانشانہ بناتے ہیں۔ فیس بک ویڈیوز میں لوگ چلتی گاڑیوں سے باہرکودتے ہوئے رقص کرتےہوئے دکھائی دیتےہیں۔

انٹرنیٹ ایسی جگہ ہےجہاں نوجوان اور توانا لوگ جی دار دکھائی دیتےہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں مینی کیون چیلنج، پلانکنگ، ہرلیم اسنیک اور کیکی چیلنج نےآنکھ کھولی۔

انٹرنیٹ پر حالیہ دورمیں کیکی چیلنج بہت مقبول ہورہاہے۔ کیکی چیلنج میں  لوگ چلتی گاڑیوں سے نکل کر گلوکار ڈریک کے گانے ،ان مائی فیلنگ ،پر رقص کرتے ہیں۔

سماء ڈیجیٹل نے اس چیلنج کوکرنےکی کوشش کی اور اس میں تھوڑی انفرادیت ڈالناچاہا اوراس کو مویشی منڈی میں شوٹ کیا۔ اس ویڈیو میں،قربانی کےجانوروں کوگانے کےدھن پر،ڈرائیورکی سیٹ سے فلم بند کیاگیا۔ تاہم اس ویڈیو کو تنقید کا سامنا کرنا پڑاکیوں کہ لوگوں کا کہناتھاکہ قربانی کے جانوروں کواس میں استعمال کیاگیاہے۔

ایوا ڈوبیک ایک پولش سیاح ہیں جنہوں نے کچھ روزقبل پاکستان کا دورہ کیا اور پی آئی اے کے طیارےمیں کیکی چیلنج کیا۔اس ویڈیو میں وہ سبزاورسفید شلوار قمیض زیب تن کئےپاکستانی پرچم اوڑھے دکھائی دےرہی ہیں۔

کچھ لوگوں نے وہ ویڈیو پسند کی اور ڈوبیک کا رقص بھی اچھالگا مگر دیگرکوخوشی نہیں ہوئی۔ نیب نے پی آئی اے کو اس واقعے کی تحقیقات کاحکم دےدیا۔نیب کاکہنا تھاکہ ڈو بیک نے قومی پرچم کی توہین کی اور ائیرلائن اور ائیرپورٹ کے سیکورٹی قوانین کی خلاف ورزی بھی کی۔

اسلامک اسٹیڈیز کے اسکالر نے ترغیب دی ہےکہ لوگ گانوں پر رقص کرنےکےبجائےقرآن کی تلاوت کریں۔

ان ویڈیوز میں روسی شخص کوزخمی حالت میں اور امریکی شخص کوانتہائی نگہداشت کی حالت میں کیکی چیلنج کرتے دیکھاگیا۔دنیا بھرمیں کئی افراد نے اس چیلنج کوپسند نہیں کیا اور لوگوں کوخبردارکیاکہ وہ چلتی گاڑیوں سے باہرکودتےہوئے خود کوفلم بند نہ کریں۔

متحدہ عرب امارات میں،ویڈیوبنانےوالےخالد الامیری کووفاقی پینل کوڈ اور ٹریفک قوانین کےتحت  سزا ہوسکتی ہے کیونکہ انھوں نے ابوظبی کےقوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئے خود ساختہ کیکی چیلنج کی ویڈیوبنائی۔

FACE BOOK

kiki challenge

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div