عمران خان وزیراعظم سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/QF-IK-SOCAIL-MEDIA-PKG-17-08.mp4"][/video]

کرکٹ کے ميدان سے اقتدار کی راہداريوں تک کا سفر، تبديلي ايکسپريس اپنے آخری اسٹيشن تک آگئی، سوشل ميڈيا پر عمران خان وزيراعظم ٹاپ ٹرينڈ بن گيا، صارفين نے مبارکبادیں دينا شروع کردیں۔

سابق کپتان کو 22 سالہ سیاسی جدوجہد کا ثمر مل گيا، خان صاحب منزل تک پہنچ گئے، سوشل ميڈيا پر بھی عمران خان کے چرچے ہیں۔ عائشہ نے لکھا بالآخر وہ وقت آگيا، جس کا انتظار تھا، اميد ہے نئے حکمران ملک کيلئے اچھے فيصلے کريں گے۔

ڈٓاکٹر شاہد نے عمران خان کے بچپن کی تصوير شیئر کی۔ ہیزل خان نے آج کے دن کو پاکستان کيلئے زبردست قرار ديا۔ نور الہدیٰ نے 22 سالہ جدوجہد کو تصويری شکل ميں بيان کيا۔

طاہرہ لياقت نے عمران خان کی پيدائش سے اقتدار تک سفر کا چند الفاظ ميں بتاديا۔ فہيم خان نے تو خان صاحب کو بانی پاکستان سے مشابہت دیدی۔

PM

PTI

IMRAN KHAN

TOP TREND

Tabool ads will show in this div