بات چیت کے بغیر آپریشن سے دہشت گردی مزید بڑھے گی، عمران خان
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بغير بات چيت آپريشن کيا گیا تو دہشت گردی مزيد بڑھ سکتی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف آپريشن کرنا ہے تو پہلے مذاکرات کئے جائيں، بات چیت کے بغیر آپریشن سے دہشت گردی مزید بڑھے گی۔
اس سے قبل اسمبلی اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت آپریشن کی طرف جارہی ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن سے صرف 30، 40 فیصد دہشتگردی ختم ہوگی، حکومت اپنی حکمت عملی بتائے ورنہ 3 ماہ میں جو کچھ ہوگا وہ خطرناک ہوگا۔ سماء