کوئلہ کان حادثہ،تمام 18 لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں پھنسے آخری دو کانکنوں کی لاشیں بھی نکال لی گئی کان کے بیٹھ جانے اور زہریلی گیس کے باعث حادثے میں جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی ۔

کوئٹہ سے چالیس کلومیٹر مشرق میں واقع سنجدی کے الگیلانی کول کمپنی کے  کوئلہ کان میں حادثہ اتواربارہ اگست  کی شام اس  وقت پیش آیا جب کان کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا۔

حادثے کے وقت کان میں تیرہ کانکن کام کررہے تھے جو ملبے تلے دب گئے کان میں پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے کے دوران کان میں اترنے والے پانچ امدادی کارکن بھی اندر پھنس گئے چھ روز تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران سولہ اگست تک تیرہ کانکنوں اور تین امدادی کارکنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھی جبکہ آخری دو امدادی کارکنوں کی لاشیں بھی آج نکال لی گئی ۔

جاں بحق ہونے والوں تیرہ کانکن اور پانچ امدادی کانکن شامل ہیں ۔ بلوچستان مائنز انسپیکٹریٹ کے مطابق تمام لاشیں نکالنے کے بعد متاثرہ کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔​

rescue operation

18 dead in coal mine in quetta

quetta mines

operation completed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div