بھارت میں بارش، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 164 افراد ہلاک

بھارتی ریاست کیرالہ میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 164 ہوگئی، دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، مزید بارشوں اور سیلاب کے باعث صورتحال زیادہ خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ کیرالہ کہتے ہیں کہ فوج درجنوں ہیلی کاپٹرز اور سیکڑوں کشتیوں کے ذریعے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، امید ہے کہ جلد صورتحال پر قابو پالیں گے، وفاقی وزیر دفاع سے رابط کرکے مزید ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مزید 11 ہیلی کاپٹر بھیجنے پر غور کررہے ہیں، کچھ علاقوں میں ایئر لفٹنگ ہی واحد حل ہے، ہزاروں افراد مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 روز سے جاری سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 164 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، دو لاکھ سے زائد افراد کو مختلف کیمپوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں افراد اپنے گھروں کی چھتوں پر موجود ہیں جو امداد کیلئے فورسز کے ہیلی کاپٹرز کے منتظر ہیں، مرکزی شہر کوچی کا ایئرپورٹ سیلاب میں ڈوب گیا جس کے باعث پروازیں بھی متاثر ہیں جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت پہلے ہی معطل ہے۔

LandSliding

South India

Tabool ads will show in this div