منی لانڈرنگ اسکینڈل،زرداری کو گرفتار کرنے کے وارنٹ جاری

Aug 17, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Bpr-Irfan-ul-Haq-Money-laundering-17-08.mp4"][/video]

سندھ میں 35 ارب منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ملزمان میں نصیر عبداللہ، اسلم مسعود، عارف خان، نورین سلطان،عدنان جاوید اور دیگر شامل ہیں۔

کراچی کی بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں دو ملزمان انور مجید اور عبدالغنی مجید کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر دونوں ملزمان کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

سماعت کے ودارن ایف آئی اے حکام کی جانب سے کیس میں کیس میں نامزد 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب بینکنگ کورٹ نے ملزمان انور مجید اور بیٹے عبدالغنی کا 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ایف آئی اے نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو بغیر ہتکھڑی ہی ریمانڈ کیلئے بینکنگ کورٹ پیش کیا۔ انور مجید نے عدالت میں میڈیا کی موجودگی پر اعتراض کیا اور ایف آئی اے افسران سے سوال کیا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ میڈیا نہیں ہوگا، آپ لوگ میری ویڈیو نہ بنائیں، میڈیا کو یہاں سے ہٹائیں۔

واضح رہےکہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی نامزد ہیں جب کہ نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس کے علاوہ فریال تالپور سمیت کیس کے 4 ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، ایف آئی اے نے کیس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت 20 ملزمان کو مفرور قرار دیا ہے۔

ASIF ALI ZARDARI

FARYAL TALPUR

banking court

Arrest Warrant

ANWAR MAJEED

OMI

Tabool ads will show in this div