فیس بک پر دوستی کا بھیانک انجام،شادی کے نام پر دھوکا دیدیا

Aug 17, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/08/Facebook-Frienship-Rape-1800-Isb-Pkg-16-08.mp4"][/video]

اسلام آباد کے ضیاء مسعود نے شادی کا جھانسہ دے کر جھنگ کی تیئیس سالہ لڑکی کو بلايا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے لڑکی سے ایک لاکھ روپے اور دس تولے سونا بھی چھین لیا، جب کہ قانونی کارروائی پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ پولیس پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

فیس بک پر دوستی کا انجام بھیانک ثابت ہوا۔ شادی کا سنہرا سپنا چکنا چور ہوگیا۔ جھنگ کی دوشیزہ کو اعتبار کے نام پر اسلام آباد کے لڑکے نے دھوکا دے دیا۔ نوجوان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اسلام آباد بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ ميرے ساتھ زيادتي ہوئي،رقم اورسونا لوٹ ليا گيا، جب کہ تيزاب پھينکنے کي دھمکياں بھی دي جا رہي ہيں۔ لڑکی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے لڑکے کو گرفتار نہیں کررہے، مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، کہ صلح کرلو۔اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ مجھے انصاف دیں۔

دوسری جانب ملزم ضیا مسعود کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردي گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو جلد گرفتار کرنے يقين دہاني کرادی۔ ڈی ایس پی غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہم ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی چھاپے مارے ہیں، جلد گرفتار کر لیں گے، میرٹ کے مطابق معاملہ حل کریں گے۔

پولیس کے مطابق 23 سالہ لڑکی کی تین سال سے لڑکے سے دوستی چل رہی تھی۔ متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ ضیا مسعود نے مجھے یہ کہہ کربلایا کہ میں تم سے نکاح کرلوں گا، میرے گھر والے تمہیں قبول کرلیں گے، اپنے گھر لے کے گیا اور زیادتی کی۔

BlackMailing

frienship

Jhang Girl

Islamabad Boy

Tabool ads will show in this div